

Loading content...
کسی کے ذہن میں کوئی تدبیر نہیں آئی تو انہوں نے کہا کہ میرا ایک مشورہ ہے کہ میں سفر کے دوران خود کواپنے گھوڑے سے گرا دوں اور اچھی طرح اپنے آپ کو زخمی کرلوں جس کی وجہ سے یہ ملعون کچھ وقت رستے میں رک جائے گا، کیونکہ مجھے امید ہے کہ یہ مجھے زخمی حالت میں چھوڑ کر آگے نہیں جائے گا ، اُن کی اس بات کے ساتھ تمام ساتھیوں نے اتفاق کیا پھر جس وقت یہ قافلہ یہاں سے روانہ ہوا تو رستے میں جناب شریک بن اعورعلیہ سلام نے اپنے گھوڑے کو خود بدکایا اور پھر خود کو گھوڑے سے گرادیا (یہ بھی نصرتِ امامِ زمانہ علیہ الصلوات والسلام کا ایک رنگ تھا) انہوں نے اپنے آپ کو اپنے گھوڑے سے ایسی خطرناک حالت میں گرایا کہ وہ شدید زخمی ہوگئے ،ابن زیاد ملعون ان کے پاس آیا ان کی حالت دیکھی اور بہت زیادہ افسوس کا اظہار کیا مگر یہ ملعون انہیں قریبی قصبے میں چھوڑ کر خود کوفہ کی جانب روانہ ہو گیا اسطرح ان کی یہ تجویز ناکام ہوگئی۔ (R_101)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار