

Loading content...
بصرہ سے کوفہ کا کل فاصلہ 680کلومیٹر ہے ،جس وقت ابن مرجانہ ملعون کا قافلہ القرعا پہنچا تواُس وقت جناب شریک ابن اعور علیہ سلام نے وہاںکے لوگوں سے پوچھا کہ کیا کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کا کارواں یہاں سے گزر کر کوفہ پہنچ چکا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ابھی تک وہ یہاں سے نہیں گزرے، یہ ذیقعد کا مہینہ تھا اور اس وقت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام مکہ میں قیام پذیر تھے مگر افواہ یہ تھی کہ وہ جنابؐ مکہ سے روانہ ہو چکے ہیں اور کسی وقت بھی کوفہ پہنچ سکتے ہیںیہی وجہ تھی کہ یہاں پہنچنے پر سب سے پہلے جناب شریک ابن اعور نے لوگوں سے کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے بارے میں سوال کیا تھا ، جب لوگوں نے بتایا کہ کریمِ کربلا علیہ الصلوات والسلام ابھی تک یہاں سے نہیں گزرے تو اُس وقت جناب شریک ابن اعور علیہ سلام نے اپنے چند ساتھیوں کوتنہائی میں بٹھا کر مشورہ کیا کہ آپ جانتے ہیں کہ کوفہ شہر کی مثال ایک اونٹ کے جیسی ہے جو اس کی گردن پر سوار ہو جائے یہ شہراس کی اطاعت کر تاہے ، اس لئے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہے کہ یہ ابن زیاد ملعون کسی طرح راستے میں زیادہ دیر رک جائے اور اس کے پہنچنے سے پہلے کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کوفہ پہنچ جائیں اس کے بعدکوفہ ان کی مکمل اطاعت کرے گااب آپ لوگ بتائیں کہ میں اس ملعون کو کس طرح روکوں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار