

Loading content...
اچانک اُن کے قبیلے کاایک اورنوجوان آگیا جو امام علیہ الصلوات والسلام کے شیعوں میں سے تھا جیسے ہی اُس کی نظر ابن زیاد ملعون پر پڑی تو اس نے کہا کہ یہ ابن مرجانہ تو نہیں ہے ؟ ابھی کسی نے کوئی جواب نہیںدیا تھا کہ اُس نے کمان نکالی اور اس میں تیرچڑھانے لگا، ادھر سے حارث بھاگا کہ ُاس ملعون کو بچاؤں مگر تیر کمان چھوڑچکا تھا، اس کا تیر ابن زیاد ملعون کے عمامے کے پار ہوگیا، حارث اِس ملعون کو وہاں سے بچا کر جلدی سے اپنے گھرجہاضم لے گیااوراسے وہاں بٹھا کر مسعود بن عمروبن مالک بن فہر کے گھرپہنچا اُن دنوں وہ اِس قبیلے کا سردار تھا،اس نے جا کر اسے سارا حال سنایاتو سردار نے جواب دیا کہ تو جو ایک فتنہ وفساد کو ساتھ لئے پھِر رہا ہے میں اب کیا کروں، اس نے کہا کہ تمہاری قوم نے پہلے اس کے باپ کو بھی پناہ دی تھی، اب اس کا بیٹا تم سے پناہ مانگ رہا ہے ا ور اتنا چاہتا ہے کہ اسے کوفہ خیریت سے پہنچا دیا جائے کیا تم اتنا بھی نہیں کرسکتے ، مسعود بن عمرو بن مالک نے کہا کہ امام علیہ الصلوات والسلام کسی بھی وقت کوفہ پہنچ سکتے ہیں اس کے ساتھ جانا خطرے سے خالی تو نہیں ہے مگر ہم کوشش کریں گے بہرحال انہوں نے وعدہ کر لیا۔ (R_100)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار