

Loading content...
جنابِ شریک ابن اعور اور ابن زیاد ملعون کے دوسرے چند ساتھی رات کو حارث بن قیس فہری کے گھر پہنچے تووہ پہلے ہی تیاری کرچکا تھا، وہیں سے رات کو یہ سب لوگ روانہ ہوئے،اس نے یزید ملعون کا تحریر کردہ گورنری کا پروانہ اپنی آستین میں چھپایا ہوا تھا،وہاںسے یہ کاروانِ ذلالت چل پڑا تااینکہ یہ ایک بستی کے پاس سے گزرے تو اس ملعون نے پوچھا کہ یہ کون سی جگہ ہے؟ حارث نے اسے بتایا کہ یہ بنی سلیم کی بستیاں ہیں، اس نے کہا کہ اب ہم سلامتی سے پہنچ گئے ہیں، آگے جاکے پھر ایک اور آبادی کا نشان نظر آیاتو اس ملعون نے دوبارہ سوال کیا کہ یہ آبادی کون سی ہے؟ حارث نے جواب دیا کہ یہ بنی ناحیہ]ناجیہ[ کی بستیاں ہیں، یہاں پہنچتے پہنچتے دن کافی چڑھ آیا تھا، یہاں انہیں چند آدمی ملے جنہوں نے روک کر ان سے پوچھا کہ تم کون ہو اور کہاں جارہے ہو؟ حارث نے بتایا کہ میں حارث بن قیس فہری ہوں اور ہم کوفہ جا رہے ہیں، انہوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ یہ تو ہمارے چچازاد قبیلے کا آدمی ہے اور ہمارا بھائی ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار