

Loading content...
یہ سیاسی دوستی 60ہجری تک چلتی رہی جس وقت یزید ملعون نے اس ملعون کو بصرہ کے ساتھ ساتھ کوفہ کی حکومت بھی وا گزار کر دی تو اِس ملعون نے دربار میں خوشی منائی، اس خوشی کی محفل میں حارث بن قیس فہری اور دیگر روسائے بصرہ کے ساتھ ساتھ شریک ابن اعور بھی شرک ہوئے جس وقت محفل عام برخاست ہوئی اور سارے لوگ جانے لگے تو اس ملعون نے حارث بن قیس فہری اور جناب شریک بن اعور کو روک لیااور تنہائی میں جناب شریک نے اس سے پوچھا کہ تمہاری اب کوفہ کی طرف کب تیاری ہو گی ، اس نے جواب دیا کہ میں نے اسی بات کیلئے توآپ کو اور حارث بن قیس کو روکا ہے،اِس کے بعد اِس ملعون نے حارث بن قیس سے کہا کہ مرتے وقت میرے باپ نے مجھے وصیت کی تھی کہ بیٹااگر تمہیں کبھی دشمن سے پناہ کی ضرورت پڑے تو حارث بن قیس میرا پگڑی بدل بھائی ہے اس سے پناہ مانگ لینا ، اگرچہ مجھے کوفہ کی حکومت کا پروانہ مل چکا ہے مگر میں سوچ رہا ہوں کہ میں کوفہ جائوں کیسے؟ کیونکہ یزید ملعون کا کردار سارے عرب کے سامنے شیشے کی طرح ہے یہی وجہ ہے کہ سارے عرب کا جھکائو فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف ہے اور ان کا پاک قاصد بصرہ بھی پہنچ چکا ہے جسے میں نے اسیر تو کر لیا ہے مگر عوام کی نفرت میرے خلاف شدت اختیار کررہی ہے اب مجھے یہ خطرہ ہے کہ میں جس بستی سے یزید ملعون کا نمائندہ بن کر گزروں گا وہ مجھے قتل کردیں گے،اس لئے اب تم مجھے بحفاظت کوفہ پہنچا ؤ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار