

Loading content...
وہ فوراً بصرہ کی طرف روانہ ہو گیا وہاں پہنچ کر اس نے دربار ابن زیاد ملعون میں اطلاع بھیجی کہ شام سے یزید ملعون کا قاصد آیا ہے ،ابن زیاد ملعون کو جیسے ہی یہ اطلاع ملی تو اس نے فوراً پڑھا اناللہ وانا الیہ راجعون یعنی اسے یقین تھا کہ یہ میرے قتل کا پروانہ لایاہے، اس نے کانپتے ہوئے ہاتھوں سے وہ پروانہ کھولا اور جیسے ہی اس کی نظر اس تحریر پر پڑی کہ تمہیں بصرہ کے ساتھ ساتھ کوفہ کا بھی حاکم بنا دیا گیا ہے تو اِس ملعون کا حیرت سے منہ کھلے کا کھلا رہ گیاکہ آخر ایسا کیسے ہو سکتا ہے ، اس خط میں تحریر تھا کہ فوری طور پر بصرہ کا چارج چھوڑ کر کوفہ جاؤ اور وہاں نعمان بن بشیر انصاری کو معزول کر کے خود کوفہ کا چارج سنبھال لو اور جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام اور ان کے جملہ ساتھیوں کو شہید کرکے ان کے سر فوراً شام بھیج دو، اُس ملعون نے فوراً کوفہ جانے کی تیاری کی اور اپنے بھائی عثمان بن زیاد ملعون کو بصرہ میں اپنا نائب بنا دیا…(R_95)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار