

Loading content...
وہ پہلے سے ہی اپنے اقتدار کے جانے کی فکر میں ہوگا مگرجب اسے بصرہ کے ساتھ ساتھ کوفہ کی حکومت بھی دے دی جائے گی تو وہ تمہارا دل جیتنے کیلئے جہنم کو بھی گلے لگانے سے گریز نہیںکرے گا اور شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ ہر صورت میں جنگ کرے گا،اگر یہ مارا گیا تو پھر بھی تمہارا دشمن مرااور اگر اس نے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو شہید کر دیا توپھر بھی تمہارے اقتدار کی راہ ہموار ہوجائے گی اور تم ان کی شہادت کا سارا الزام ابن زیاد ملعون کے سر ڈال دینا اور اگر ضرورت محسوس ہوتو فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کرنے کے جرم میں اس ملعون کی گردن اڑا د ینا اور تمام مسلمانوں کی آنکھوںمیں دھول جھونک کر بے گناہ بن جانا… (R_93)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار