

Loading content...
ایک دن ملعون شام اپنے محل میں خطوط دیکھ رہا تھا اورسوچ رہا تھا کہ اب کیا کیا جائے کہ کوفہ بھی ہاتھ سے جاتا ہے اور اگر کوفہ ہاتھ سے نکل گیا تو پھر باقی صوبوں کو ہاتھ سے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،اس وقت سرجعن یا سرجون بن منصوررومی مختلف صوبہ جات کی رپوٹ لے کر اس کے پاس آیا اور ساری رپورٹس اس کے آگے پھیلادیں(یہ تو میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ سرجعن یا سرجون بن منصوررومی حاکم روم کی طرف سے اموی حکومت کا نگران تھا اور یہاں ظاہراً مالیات کے شعبے کا انچارج تھا) ، یزید ملعون نے یہ رپورٹس دیکھیں، آذربائیجان فسادو مخالفت،مکہ فساد و مخالفت، مدینہ فساد ومخالفت، عراق فساد ومخالفت، خراسان، دستبی، دیلم وغیر ہ فساد ومخالفت… جس وقت بصرے کی رپورٹ دیکھی تو اس میں لکھا تھا مکمل کنٹرول
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار