

Loading content...
جس وقت یہ طائف پہنچا تو بیمارپڑ گیا، کافی علاج کروایا مگر صحت یاب نہ ہو سکا، آخر کار اس نے حرث بن کلاہ بن عمر بن حلاج ثقفی جو ایک بہت بڑا طبیب تھا اسے بلوایا اور اپنا علاج کروایا اس کے علاج سے ابوالخیر کندی کو آرام آ گیا مگر اس کی ساری جمع پونجی اس کے علاج پر پہلے ہی خرچ ہو چکی تھی اس لئے اس کے پاس اب حکیم حرث بن کلاہ کو دینے کیلئے کچھ بھی نہ تھا ،اس لئے اس نے طبیب کو فیس کے بدلے یہی لونڈی یعنی زیاد ملعون کی ماں سمیہ دے دی، وہ حکیم بوڑھا تھا اس نے گھر آکر اس کے ساتھ شادی کرلی،چونکہ حکیم بوڑھا تھا اس لئے سمیہ نے اس کے سیاہ فام غلام کے ساتھ ناجائز تعلقات بنالئے، جس سے دوبیٹے پیدا ہوئے ایک کا نام ابو بکر فضیح تھا اور دوسرے کا نام ابو عمر نافع تھا،جس وقت بوڑھے حکیم کو سمیہ کے تعلقات کا پتہ چلا اور یہ پتا چلا کہ یہ جو میرے وارث بنے ہوئے ہیں یہ تو سیاہ فام غلام کے بیٹے ہیں تو اُس نے مکہ کے ایک آدمی کو زیاد ملعون کی ماںسستے داموں فروخت کر دی، بروایت دیگر خود حرث بن کلاہ نے اسے پیشے (دھندے ) پر لگادیا، اس دور میں طائف ایک عیاشی کا اڈا بھی تھا اور بقول صاحب مروج الذہب طائف کے محلہ حارةالبغایا میں ابو مریم خمار سلولی چکلہ چلاتا تھا اور جو لوگ اپنی لونڈیوں سے دھندا کرواتے تھے وہ انہیں اس کے پاس بھیج دیتے تھے یا اسے پہلے سے کہلوا رکھا ہوتا تھا کہ جب کوئی گاہک میسر ہو تو ہماری لونڈی کو طلب کر لینا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار