

Loading content...
5شوال منگل کی شام کو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کوفہ میں داخل ہوئے، 19ذیقعد بمطابق 20اگست 680ء بروز جمعرات ابن زیاد ملعون کوفہ میں داخل ہوا، کوفے میں جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کا قیام کل 66دن کاہے، اس میںسے 46دن وہ ہیں جو ان کے عروج کے دن تھے اور 19ذیقعد سے 9ذوالحجہ تک 20دن ایسے تھے کہ جن میں ہر دن ایک نئی مصیبت لے کر آتا رہا، ہر روز ایک نئی قیامت آتی تھی، اس قیامت میں بہت سے لوگ شہید ہوئے، کافی لوگ مرتد ہوئے، مگر خوش نصیب تھے وہ لوگ جو معراج شہادت کو پاگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار