

Loading content...
عجیب بات یہ ہے کہ وہ بیعت اللہ کی مانگ رہے ہیں مگر فرما تے ہیں کہ اللہ کی بیعت وہ ہے جو شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی بیعت ہے مگر کس ہاتھ پر ہوگی؟وہ ہاتھ ہوگا جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کا، گویا ہاتھ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کا، دعوت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی اور بیعت اللہ کی، حقیقت یہ ہے کہ نمائندے اور سفیر کی حیثیت ذاتی نہیں ہوتی بلکہ اصالتاً ہوتی ہے کیونکہ یہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے سفیرتھے اس لئے اب ان کا ہاتھ ان کا نہیں رہا بلکہ یہ اللہ کا ہاتھ ہے، اور ہر شخص یہ بات جانتا ہے کہ جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام نے ضرورت کے تحت اپنے مزیدکئی نوائبِ بیعت بنائے تھے یعنی آگے یہ جس جس کو اپنی بیعت کا اختیار دیتے گئے پھر ان کے ہاتھ بھی اللہ کاہاتھ بنتے گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار