

Loading content...
انسان قرآن پڑھتاہے اسے کوئی آیت سمجھ نہیں آتی تو وہ آیت کو سمجھنے کے لئے تفسیر دیکھتا ہے تاکہ وہ آیت سمجھ آ جائے یہاں اگر کوئی آیت پڑھتا ہے قل ھواللہ احد اگر کسی کو اس کا مفہوم سمجھ نہ آئے تو وہ کوئی دوسری کتاب نہ دیکھے بلکہ صرف اور صرف کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو دیکھے تو اسے سمجھ آ جائے گا کہ اللہ کیسے ایک ہے ،کوئی پڑھتا ہے اللہ صمد یعنی اللہ بڑا بے نیاز ہے اگر اسے سمجھ نہ آئے کہ اللہ کیسے بے نیاز ہے تو امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے آخری سجدے سے پہلے اولین وآخرین وملکوت وجنات وارواح انبیاء علیہ السلام کو مدد کیلئے حاضر دیکھے اور کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کوہر کسی کی مدد کو ٹھکراتے دیکھے خود ہی سمجھ آجائے گی کہ اللہ کیسے بے نیاز ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار