

Loading content...
جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں او اہل کوفہ! اگر تم عقل رکھتے ہو تو عقل سے کام لو کیا تم اس شہنشاہِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کو چھوڑنا چاہتے ہو کہ جو نماز کے در خشاں چراغ ہیں، جو محرابِ عبادت کے نور ہیں، جو عالم یریٰ ومالایریٰ کے وجود کا خلاصہ اور وجہ وجود ہیں اور جو ام الکتاب کی زندہ تفسیر ہیں ،انہیں تم اس کی خاطر چھوڑرہے ہو جو دن دہاڑے شراب نوشی کو عبادت سمجھتا ہے اور ظاہری و باطنی دونوں اقسام کے کتوں کے ساتھ کھیلنے پر اکتفیٰ کرتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار