

Loading content...
جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں وہ دونوں طاہر وطیب ذوات واصل باللہ ہوگئیں اور جو جاتا ہے اس کا کوئی نہ کوئی وارث ضرور ہوتا ہے اور اس دور میں ان دونوں ذواتِ اقدس کا سوائے تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام کے کوئی وارث ہے ہی نہیںیعنی ان دونوںذوات کے جملہ اختیارات ومراتب کے اکلوتے وارث شہنشاہِ معظم مولا حسین علیہ الصلوات والسلام ہیں، یعنی اللہ اب جو چاہتا ہے انہی کے ذریعے چاہتا ہے جو کرتا ہے انہی کے ذریعے کرتا ہے اور یہ جو کچھ بولتے ہیں اللہ کے ذریعے بولتے ہیں اور یہ جو کچھ کرتے ہیں اللہ ہی کے ذریعے کرتے ہیں یعنی جو کچھ وہ دونوں پاک ذوات علیحدہ علیحدہ تھے وہی کچھ اس وقت ہمارے لئے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام تنہا ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار