

Loading content...
دلیل علیٰ ذات اللہ یعنی یہ سارے معصومین علیہ الصلوات والسلام ہی اس مقام پر فائز ہیں انفرادی طور پر اللہ جلَّ جَلَالَہ نے اپنی صفات کے مختلف مظاہر بنائے ہیں جیسے کہ اسمِ ممیت کے مظہر جناب عزرائیل ہیں، اسم رزاق کے مظہر جناب میکائیل ہیں، اسی طرح تمام صفات کے مظاہر موجود ہیں، مگر نہ کوئی مظہر جامع جمیع صفات ہے اور نہ ہی کوئی اس کا مظہرِ ذات ہے، کیونکہ جو مظہر ہوتا ہے و ہی دلیل بن سکتا ہے، اگر اللہ جلَّ جَلَالَہ نے اپنی جملہ صفات اور کلی ذات کا کسی کو مظہر بنایا ہے تو وہ اس کا اپنا نورِ ذات ہے، جو نورِ اول ہے، جو دنیا میں چودہ شکلوں میں ظاہر ہوا ہے،(اس اسم مبارک کی مکمل تشریح پر ہماری کتاب نہج المعرفت فی اسماء الحجتؐ میں ایک مکمل باب موجود ہے )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار