

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ اُس وقت مسجد میں اپنے پرائے سب لوگ جمع تھے کیونکہ عرب میں پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کی فصاحت وبلاغت ایک ضرب المثل تھی اسی لئے کوفہ کے تمام لوگ جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کا خطبہ سننے کیلئے مسجد میں جمع ہوگئے تھے، جن لوگوں نے بیعت کی تھی اگرچہ ان کی تعداد بھی ہزاروں میں تھی مگر مجمع کی تعداد کے حساب سے یہ لوگ پانچ فیصد بھی نہ تھے باقی سب مخالفین تھے، یہاں جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے ایک عظیم اور فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرمایا جس کی وجہ سے قاضی شریح جیسا مخالف بھی بیعت پر آمادہ ہوگیااور اس موقع پراہل کوفہ بیعت کیلئے یوں امڈپڑے کہ جیسے کوئی دریا بے قابو ہو کر کناروں سے باہر آجائے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار