

Loading content...
جس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام یہ خط پڑھ رہے تھے تو لوگوں کی یہ کیفیت تھی کہ پورا مجمع دھاڑیں مار مار کر رو رہا تھا، خط سننے کے بعد سب سے پہلے جناب عابس بن شبیب شاکری علیہ السلام اٹھے انہوں نے تلوار کے قبضے میں ہاتھ رکھ کر عرض کیا ہم قسم کھا کر کہتے ہیں کہ جب تک ہماری جان میں جان ہے ہم ان تلواروں کے ساتھ اپنے آقا کی نصرت کرتے رہیں گے اور اُس وقت تک نہیں رکیں گے کہ جب تک اپنے خالق کے ساتھ ملاقات نہیں کر لیں گے ، اسی طرح جناب حبیب ابن مظاہر علیہ السلام نے بھی ان کی تائید میں تقریر کی اسی طرح بہت سے لوگوں نے حلف اٹھائے،قسمیں کھائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار