

Loading content...
جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام جس وقت یہاں اپنے انصار بنانے میں مصروف تھے تو لوگ نصرت میں کافی مال بھی پیش کرتے تھے یعنی کئی خمس کی مد میںمال پیش کرتے تھے کئی نصرت و جہاد کی مد میںمال پیش کرتے تھے ،اس لئے جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کو ایک علیحدہ شعبہ قائم کرنا پڑ گیا تھاجسے شعبہ مال کہا جا سکتا ہے، اس شعبے میں کئی لوگ شامل تھے مگر ان کے انچارج جناب عمروابن عبداللہ المعروف جناب ابو تمامہ صیداوی یا صائدی علیہ السلام تھے، مال وصول کرکے رسید لکھنااور اس مال سے جنگ کیلئے اسلحہ خرید نا ان کی ذمہ داری تھی کیونکہ کئی نو جوان ایسے تھے جن کے پاس ہتھیار نہ تھے، کسی کے پاس گھوڑا نہ تھا، کسی کے پاس تلوارنہ تھی،جبکہ پورے لشکر کو اسلحہ سے لیس کرنا ضروری تھا… (R_86)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار