

Loading content...
(7)عمروبن قرظہ انصاری علیہ السلام یہ بھی کربلا کے شہید ہیں اور کربلا میں عمر ابن سعد ملعون کے ساتھ جو مذاکرات ہوتے رہے تھے ان میں سفارت کار کا کام یہ سرانجام دیتے رہے تھے، ان کے والدجناب قرظہ انصاری جنگ احد سے پہلے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے اور جنگ احد سمیت باقی تمام غزوات میں شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نصرت کرتے رہے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار