

Loading content...
5شوال بمطابق 7جولائی منگل کی شام جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کامختصر سا کارواں کوفہ شہر کے باہر پہنچ گیا تھا مگروہ اس وقت شہر میں داخل نہیں ہوئے تھے کیونکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ رات کوشہر میں داخل ہونا زیادہ مناسب ہے، جب نماز عشاء کے بعد فصیل شہر کے دروازے کو دربان نے بند کرنے کا ارادہ کیا تواس وقت گھوڑوں کی ٹاپوں کی آواز سن کر یہ رک گیا، اس وقت یہ چھوٹا سا قافلہ شہر میں داخل ہوا اور انہوں نے جناب مختیار ثقفی علیہ السلام کے گھر کا رخ کیا، وہاں پہنچ کرانہوں نے دروازے پر دستک دی، وہ پہلے ہی منتظر تھے کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے پاک بھائی تشریف لا رہے ہیں اس لئے دستک کے جواب میں جناب مختیار ثقفی علیہ السلام نے خود آکر دروازہ کھولا اورجیسے ہی ان کی نگاہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام پر پڑی تو انہوں نے دوڑ کر قدم بوسی کی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار