

Loading content...
اسی علاقہ کے بارے میں جناب طرماح بن عدی بن حاتم نے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو مشورہ دیا تھا کہ آپ ہمارے ان پہاڑوں میں تشریف لے چلیں یہ وہ علاقہ ہے جسے قیصروکسریٰ بھی فتح نہیں کر سکتے تومعاویہ ابن ابو سفیان کی کیا جرأت ہے کہ وہ اس طرف کا رخ بھی کرے، اگر وہ ادھر کا رخ کرے گا بھی تو 30 طائی قبائل موجود ہیں اور ان کے جوانوں کی تلواروں کی باڑ لگا دی جائیں گی اوروہ کچھ بھی نہ بگاڑسکے گایہ وہی پہاڑ تھے اور یہ 178کلومیٹر کا علاقہ طائی قبیلے کا اپنا ذاتی تھالیکن اُس وقت وہ 300 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے تھے، اُس وقت فید ایک چھوٹاسا شہر تھا مگر اس شہر میں مسافروں کیلئے بڑے بڑے سرائے بنے ہوئے تھے جن میں فوجی لشکروں کی رہائش کی گنجائش بھی موجود تھی، یہاں پانی وافر مقدار میں موجود تھااور اس زمانے میں یہاںتجارتی بازاربھی لگایا جاتا تھا، اس دور کے بازار ہمارے جمعہ بازار یا اتواربازاروںکی طرح لگائے جاتے تھے یعنی یہ ایک با رونق شہر تھا اس زمانے میں عام طور پرخرید و فروخت میںاجناس کا تبادلہ کیا جاتا تھااور کچھ تجارت سونے چاندی کے سکوںکی صورت میں بھی ہوتی تھی اور اس زمانے میں یہ سکے روم(ترُکی) میں ڈھالے جاتے تھے یعنی ان کا ٹکسال روم میں تھا،اور یہ سکے امام محمد تقی علیہ الصلوات والسلام کے زمانے تک روم سے بن کر آتے رہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار