

Loading content...
24 ماہ رمضان 60 ہجری بمطابق27 جون 680 عیسوی ہفتہ کی رات کو مدینہ شہر کے شمال مشرقی دروازے باب الجہنیہ سے ایک مختصر ساقافلہ معدن النقرہ کی طرف مصروف سفر تھا، اس قافلہ میں تین اُونٹ تھے جن میں سے دواُونٹوں پر سامان سفر اورایک اُونٹ پر محمل نما کجاوہ تھا جس پر سرپوش لگے ہوئے تھے جس میں دو معصوم سوار تھے اوروہ سرپوش انہیں گرمی اور لُو کی شدت سے بچانے کے لئے لگائے گئے تھے ، ان اُونٹوں کے سامنے دو شخصیات اپنے اپنے گھوڑوں پر سوارچل رہی تھیں اور ان کے ساتھ چند پیدل آدمی بھی چل رہے تھے رات کا وقت تھا، موسم کافی خوشگوار تھا کیونکہ یہ صحرا کا اصول ہے کہ رات کوہوا ٹھنڈی ہو جاتی ہے، افق مشرق سے 24 ماہ رمضان کا چاند اپنا زرد چہرہ صاف کرکے اس چھوٹے سے قافلے کو مصروف سفر دیکھ رہا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار