

Loading content...
دوسری وجہ یہ ہے کہ جب ہم کسی مظلوم کایوم منائیں گے اور اُس مظلوم ذات کا واسطہ دے کرسوال کریں گے توخالق ہمارے سوال کو رد نہیں کرے گا اورہم پہ یہ واجب ہے کہ جس شہنشاہؐ کایوم ہم منا رہے ہوں تو اُس شہنشاہ کے انتقام اوران کی ابدی خوشیوں کی بھیک اپنے مالک حقیقی سے ضرور مانگا کریں اوران کا واسطہ دے کر ہم ان کے گھر اطہر کی آبادی کی دعا کریں، یہ نہ صرف ہمارے فرائض میں شامل ہے بلکہ یہ ہماری غلامی وعبدیت کے اظہار کا ایک ذریعہ بھی ہے، ہمارافرض ہے کہ ہم اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں عرض کریں کہ میرے آقاؐ آپ نے ہر دکھ پر صبرکیا، آپ کی وجہ سے تمام گھر پاک نے صبر کیا اور یہ صبر کا دور تھوڑا سا نہیں ہے بلکہ یہ صدیوں کا صبر ہے ،وہ تو آپ کے اپنے گھر کے افراد ہیں وہ تو کسی حال میںاپنے ان دکھوں کو آپ کے سامنے بیان نہیں کریں گے بلکہ آپ جس طرح کے دکھوں کا بوجھ ان پرڈالیں گے وہ اُف کہے بغیر ہر دکھ ہنستے ہنستے سہہ جائیں گے کیونکہ وہ تو آپ کی رضا میں راضی ہیں اس لئے انہوں نے تو کسی حال میں بھی آپ کو عرض نہیں کرنا مگر ہم انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ عرض کرتے ہیں کہ اب تو اُن مظلومین کے صبر کی آزمائش کا وقت ختم کریں اب تو انہیں ابدی خوشیوں سے ہمکنار فرمائیںان کی آنکھیں ٹھندی کریں انہیں اپنی حکومت الٰہیہ دکھائیں اور انہیں ابدی خوشیوں سے سرشار فرمائیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار