

Loading content...
19ماہِ رمضان کے دن مدینہ پہنچنے کے بعد 24 ماہِ رمضان کو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے کوفہ کے لئے سفر کی تیاری شروع کی اور جس وقت روانگی کا وقت آیا تو دونوں معصوم شہزادوں نے نے اپنی پاک نانی صلوات اللہ علیھاکے گلے میں باہیں ڈال کر عرض کیا نانی اماں اب ہم تو سفر پر روانہ ہو رہے ہیں ہماری پاک والدہ صلوات اللہ علیھااور ہمشیرگان جب واپس آئیں تو انہیں ہمارا بہت بہت سلام عرض کرناکیونکہ وہ ہمارے بغیر بہت اداس ہوں گی اور ہماری بہنوں کی پاک ردا کو ہماری طرف سے بوسہ دے کے دعا دینا اور یہ عرض بھی کرنا کہ اگر ہم عید پر واپس نہ آئیں تو ہماری راہ نہ دیکھیں،نانی اماںجس قدر کٹھن سفر ہم کر کے آئے ہیں ہمیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ہمارا آخری سفر ہے اور یہی سفرِ آخرت ہے اور ہم نے زندہ واپس نہیں آنا ہے، نہیں معلوم کہ ہم کبھی اپنی پاک ماں یا بہنوں سے دوبارہ مل بھی سکیں گے یا نہیںنانی اماں ہمارے ماموں جان کو عرض کرنا کہ وہ ہماری ہر پل خبر رکھیں اگر ہمیں دیر ہو جائے توکسی قاصد کو بھیج کر ہماری خیریت ضرور معلوم کرتے رہیں اور ہو سکے تو عید پر ہمیں واپس بلوا لیںتاکہ عید توہم اپنی بہنوں کے ساتھ کر سکیں یہ باتیں کرتے ہوئے یہ شہزادے اپنی پاک نانی صلوات اللہ علیھاسے رخصت ہو گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار