

Loading content...
یہاں سے یہ کاروان روانہ ہوا اور 19ماہ رمضان کو مدینہ میں جاپہنچا (R_68)جس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی پاک جوڑی علیھم صلوات وسلام مدینہ پہنچی تو یہاں انہیں نانی پاک یعنی ام العباس صلوات اللہ علیھا نے اپنے پاس بلوایا ، دونوں معصوم شہزادوں کو بہت پیار کیا اور جیسے بزرگوں کا دستور ہوتا ہے کہ وہ بچوں سے سفر کا حال دریافت کرتے ہیں اِسی انداز میں پاک بی بی صلوات اللہ علیھا نے ان سے سفر کا حال احوال پوچھا، انہوں نے جواب میں اپنی تیاری سے لے کر سفر میں پیش آنے والی تمام تر مشکلا ت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ صحرا جو ہم عبور کر کے آئے ہیں یہ بہت گرم تھا دوران سفر ہم کس طرح طوفان میں پھنس گئے تھے اورکس طرح ہمارا پانی ختم ہو گیا تھا اور کس طرح ہمارے دو خادم اسلام کے کام آئے اور کس طرح ہم دونوں بھائیوںپر پانی نہ ملنے اورگرمی کی شدت سے غشی طاری ہو گئی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار