

Loading content...
ان لوگوںنے بتایا کہ یہ وادیٔ بطن الخبت(یا بطن الخبیت ) ہے ،یہ برساتی پانی کہ ایک چھوٹی سی جھیل ہے اور سامنے جو پہاڑی سلسلہ نظر آ رہا ہے اس سلسلۂ کوہسار کو کوہسار آرة کہتے ہیں اوراس سلسلے کا جو پہاڑ ہمارے بالکل سامنے ہے اس چوٹی کو لحف کہتے ہیں، اس جھیل سے چند فرلانگ پرمضیق کی بستی ہے جہاں پانی کے کنوئیں بھی ہیں اور وہاں قبیلہ محارب اور اسد کے لوگ رہتے ہیں اور وہاں رہائش کا معقول انتظام ہے اس لئے جو قافلے گرد و نواح سے مکہ یا مدینہ جاتے ہیں وہ یہیں رہائش اختیار کرتے ہیں کیونکہ قافلوں کے لئے یہ جگہ کئی لحاظ سے مناسب ہے ایک وجہ تو یہ جھیل ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جو قافلے شہر سے باہر آ کرقیام کرتے ہیں تو شہر میں سے جو لوگ ان قافلوں کے ساتھ جانا چاہتے ہیں انہیں معلوم ہو جاتا تھا کہ یہاں کوئی قافلہ قیام پذیر ہے تو وہ بھی آ کے اس قافلے میں شامل ہو جاتے تھے۔ (R_66)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار