

Loading content...
جس وقت یہ قافلہ اس جھنڈ کے قریب پہنچا تو وہاں پہلے سے ایک قافلہ قیام پذیر تھا یہ قافلہ بنی محارب کاتھا اور یہ لوگ ماہِ رمضان کے حج کی نیت سے مکہ جا رہے تھے اس قافلے والوں نے دیکھا کہ سامنے کئی اونٹ آ رہے ہیں اور ان پر سواروں کی حالت بڑی عجیب ہے وہ فوراً سمجھ گئے کہ یہ صحرائی طوفان میں راستے سے بھٹکا ہوا کوئی قافلہ ہے اور یقیناً یہ لوگ بہت پیاسے ہوں گے اس لئے انہوں نے پانی سے بھرے مشکیزے اٹھائے اور آنے والے قافلے کی طرف دوڑے انہوں نے ان نیم بیہوش لوگوں کے ہونٹوں سے مشکیزے اور پانی کے پیالے لگائے پھر انہیں اپنے خیام میں لا کربٹھایا اورحال احوال دریافت کیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار