

Loading content...
جناب مسلم واپس تشریف لے آئے اور واپس آ کر انہوں نے اپنے تمام قافلے کو صورت حال سے آگاہ فرمایا اسکے بعد یہ سب انکی لاشوں کے پاس پہنچے انکا جنازہ پڑھا گیا اورانہیں وہیں دفن کر دیا گیا اورپھر اس کے بعد اس مختصر قافلے نے دوبارہ اُس سمت میں سفر کا آغاز کیا جس کی طرف جناب عبداللہ بن منذرارحبی نے اشارہ کیا تھا پھر یہ قافلہ باقی کا دن سفر کرتا رہا اور شام کوانہیںدرختوں کا ایک جھنڈ نظر آیا جو اس بات کی علامت تھا کہ وہاں پانی ضرور ہو گا انہوں نے اس سمت میںسفر جاری رکھا ، اس سفر میں معصوم شہزادوں علیھم صلوات وسلام کی وہی کیفیت رہی کہ ان کی آنکھیں بند تھیں اور کجاوے میں سے بار بارپانی پانی کی صدا آرہی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار