

Loading content...
اس کے بعد جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام اس کے والد کی تلاش میں روانہ ہوئے تو اگلے ٹیلے کے ساتھ ان کی بھی یہی کیفیت دیکھی وہ فوراً اپنے گھوڑے سے اترکر ان کے سرہانے پہنچے تو وہ آہستہ آہستہ سانس لے رہے تھے جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام نے انکا سر اپنی گود میں رکھا انہوں نے آنکھیں کھولیں مگر یہ انکی آخری کوشش تھی اُس وقت انہوں نے اپنا ہاتھ اٹھا کر مغرب کی طرف اشارہ کیا گویا وہ جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کو اشارہ کر کے آگاہ کر رہے تھے کہ سفراس سمت میں شروع کرنا ہے اوراس کے بعد ان کا ہاتھ بے جان ہوکر صحرا کی ریت پر گرگیا ،اس طرح وہ بھی شہید ہو گئے کیونکہ بادسموم میں باہر نکلنا ہی موت تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار