

Loading content...
جناب مسلم نے گھوڑے پر سوار ہو کراس صحرا میں عبداللہ بن منذرارحبی اور اس کے فرزند کو تلاش کرتے رہے مگر دور دور تک ان کا کوئی نام و نشان نہ ملا اس کے بعد انہوں نے اپنے راہوار(گھوڑے) کو ایک بلند مقام پر لے جا کر کھڑا کیا اور دور دور تک صحرا میں نگاہ دوڑائی تو ایک طرف کافی دور انہیں ایک سیاہ رنگ کی کوئی چیز نظر آئی تو وہ اس طرف روانہ ہوئے جس وقت قریب پہنچے تو دیکھا وہ عبداللہ بن منذرارحبی کے فرزند عبدالرحمن تھے اور ان کا پورا جسم ریت میںدفن ہو چکا تھا اور صرف سر باہر نظر آ رہا تھا وہ جلدی سے گھوڑے سے نیچے اترے اور جا کر ان کا سراٹھا کر گود میں لیا تو دیکھا کہ وہ شہید ہو چکے تھے ،صحرا کی ریت کے بہاؤ کا یہ اصول ہے کہ اگر اس کے سامنے کوئی رکاوٹ آ جائے تو وہ اس رکاوٹ کے ساتھ جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے اور جس وقت ریت اس کے برابرتک پہنچتی ہے تو پھر اس کے اوپر سے الٹنا شروع ہو جاتی ہے اور اُس چیز کو دفن کر دیتے ہے جو اس کے سامنے رکاوٹ بنتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہمارے تھل کے لوگ اپنی زمینوں میں چھوٹی چھوٹی جھاڑیاںتک نہیں رہنے دیتے کہ زمین کے خراب ہونے اور ٹیلے بن جانے کا خطرہ ہوتا ہے ، یہی وجہ تھی کہ عبدالرحمٰن بن عبداللہ کا جسم ریت میں دفن ہو چکا تھا اور صرف ان کا سر باہر تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار