

Loading content...
یہ دونوں باپ بیٹا کمبل چھوڑ کر اٹھے ویسے تو صبح ہونے والی تھی مگراندھیری کی وجہ سے کچھ بھی نظر نہیں آ رہا تھا کیونکہ ریت کا سمندر ٹھاٹھیں مارتا ہوا بہہ رہا تھا یہ دونوں چل توپڑے مگر واپس نہیں لوٹ سکے معصوم شہزادوں کی یہ رات کیسے گزری یہ تو آپ کو معلوم ہو گیا ہے ، مگر یہ بھی بتاتا چلوں کہ یہ طوفان اگلے دن بھی جاری رہا، ہاں اس کی شدت میں کچھ کمی ضرور آ گئی تھی یعنی اگلے دن17رمضان المبارک کو تقریباً 10بجے دن کے بعد اس کی شدت میں کمی آنی شروع ہوئی ، اُس وقت جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ آپ لوگ ان معصوموں کا خیال رکھیں ہم ذرا گھوڑے پر سوار ہو کر دیکھتے ہیں کہ آخر وہ لوگ کہاں گئے جو رات کو پانی لینے گئے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار