

Loading content...
طوفان تھا کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا اور پوری رات یہ طوفان چلتا رہا رات کے کسی پہر معصوم شہزادوں نے اپنے بابا پاک سے کہا کہ بابا پیاس لگی ہے پانی دیں جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام نے مشک سنبھالی تو دیکھا کہ جو تھوڑا بہت پانی اس میں موجود تھا وہ گرم لو کی وجہ سے خشک ہو چکا تھا انہوں نے اپنے معصوم شہزادوں کو تسلی دی کہ بیٹا جلد ہی یہ طوفان تھم جائے گا پھر ہم دوبارہ سفر شروع کریں گے اورپھر آپ کو پانی بھی پلائیں گے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اگلی منزل بالکل قریب ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار