

Loading content...
جس وقت طوفان شروع ہوا تو انہوں نے سوچا کہ چونکہ اگلا پڑاؤ قریب ہے اس لئے سفر جاری رکھاجائے طوفان کی وجہ سے سفر کی رفتار کافی سست ہوگئی تھی اورگائیڈز کوراستے کا تعین کرنے میں بھی دشواری ہو رہی تھی ، کیونکہ اکثر گائیڈ رات کوستاروں سے سمت معلوم کرکے آگے سفر جاری رکھتے تھے ، مگراس وقت عرب کی اڑتی ہوئی موٹی ریت اور تیز طوفانی ہوا آنکھیں ہی نہیں کھلنے دے رہی تھی اور گَرد کی وجہ سے آسمان پر ویسے بھی کوئی ستارہ نظر نہیں آ سکتا تھا اس لئے گائیڈ کو خدشہ پیدا ہو گیا کہ ہم صحیح سمت میں سفر نہیں کر رہے اور راستے سے بھٹک گئے ہیں ، دوسری طرف طوفان میں ایک دم شدت آ گئی تھی،اُس وقت گائیڈ نے جناب امیرمسلم علیہ الصلوات والسلام سے عرض کیا آقا یہ بادِسموم ہے جو انسان کیلئے زہرِ قاتل سے کم نہیں ہوتی اور یہ اب تیز ہوتی چلی جائے گی اس لئے ہمیں یہیں رک کر قدیم طریقے سے اپنا تحفظ کرنا چاہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار