

Loading content...
یہاں عرض کرتا چلوں کہ شعبان میںولید ملعون کومعزول کیا گیا تھا اور رمضان میںیحییٰ بن عاص کو معزول کیا گیا تھا اور اسکی جگہ پر عمر ابن سعد کو حاکمِ مدینہ اور مکہ بنایا گیا تھا،اس لئے اسکی تقرری کی اطلاع پہنچ چکی تھی جبکہ اس نے مکہ کا چارج آ کر ماہِ رمضان کے آخری عشرے میں سنبھالا تھا مگر یہ امکان موجودتھا کہ شاید وہ ملعون جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے راستے میں رکاوٹ بنے یا ان کا تعاقب کروائے یہی وجہ تھی کہ امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ مکہ اور مدینہ کے درمیان جو دو مشہور شاہراہیں ہیں انکی بجائے اس راستے پر سفر کیا جائے جس راستے سے شہنشاہ ِانبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے تھے، یہ راستہ خفیہ تھا اور اسکے لئے کسی ناںکسی گائیڈکی ضرورت بھی پڑتی تھی اس لئے شہنشاہِ معظمعلیہ الصلوات والسلام نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ دو آدمی قبیلہ قیس کے تیار کئے تھے جو ان راستوں سے آشنا تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار