

Loading content...
ملک کا وزیر جاتا ہے تو اسے عزت دی جاتی ہے بارہ توپوں کی سلامی دی جاتی ہے مگر کسی ملک کے سربراہ کے برابر تکریم نہیں دی جاتی کیونکہ سربراہ ِمملکت کو 21توپوں کی سلامی دی جاتی ہے اور یہ تکریم آنے والے مہمانوںکے عہدے کے مطابق ہے جبکہ سربراہ مملکت کو وہ تکریم دی جاتی ہے جو تکریم کی آخری حد ہوتی ہے ،اس لئے مکرم اور کرام میں یہی فرق ہے کہ جنکو کرام کا لقب ملتا ہے گویا ان کو تکریم کی آخری حد تک پہنچا دیا جاتا ہے اور پیچھے کوئی تکریم بچا کر نہیں رکھی جاتی ،یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کرام کریم کی جمع ہے یہ ان چودہ کریموںؐ کا ذکر ہے جو اللہ کے سفیرانِ کرام ہیں اس لفظ پر میں اسمائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے تشریحاتی مضامین میں روشنی ڈال چکا ہوں اس لئے یہاں میں اتنا ہی کہوں گا کہ یہ جناب امیرمسلمعلیہ الصلوات والسلام کو اللہ کے ایک سفیر کی عقل کا ترجمان بنا کر کوفہ بھیجا جا رہا تھا اسلئے ان کی عظمت کا اندازہ کون کر سکتا ہے ؟؟؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار