

Loading content...
سفیر اور رسول میں بہت فرق ہوتا ہے رسول کسی کا بھی بھیجا ہوا ہو سکتا ہے اسلئے جو رسولِ الہٰی ہو گا اسکا نبی یا فرشتہ ہونا لازمی ہے، جیسے جناب جبرائیل کو رسول بنا کے بھیجا گیا تو انہوں نے جناب مریم سلام اللہ علیھا سے فرمایا تھا کہ ٭انارسول ربک،،میں اللہ کا رسول ہوں ، اسی طرح جوبھی رسول بن کر انسانیت کی ہدایت کے لئے آئے اس کا اصطلاحی نبی ہونا شرط ہے ورنہ کفار کے بھیجے ہوئے قاصد کو بھی رسول ہی کہتے ہیں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بنی سے رسول کا مقام بلند ہوتاہے اور رسول سے سفیر کا مقام بلند ہوتا ہے اس لئے اللہ جلَّ جَلَالَہ نے بہت سوں کو نبی بنایا مگر رسول صرف 313بنائے اور اپنا سفیر صرف چودہ معصومین علیہ الصلوات والسلام کو بنایا اسکی وجہ یہ تھی کہ وہ ذات واجب الوجود عقلِ کل ہے اور کوئی جز اپنے کُل کی کلی ترجمانی کر ہی نہیں سکتا جیسے سمندر کی ترجمانی کوئی قطرہ نہیں کر سکتا ایسے ہی کوئی عقل جزئی عقلِ کُل کی ترجمانی سے عاجز ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار