

Loading content...
٭انکحت لموکلی لموکلتی علی المھرالمعلومکہہ کر ان دونوں کی عصمت کو ایک دوسرے کے لئے مباح کر دیتا ہے یعنی ان دونوں کا اختیار شرعاً اسے مل جاتا ہے جو وکیل ہوتا ہے عورت اور مرد خاموش رہتے ہیںاور سارے ایجاب و قبول وہ وکیل کررہا ہوتا ہے ، اسی طرح دعا میں بھی وکیل کیا جا سکتا ہے ، دیگر امور کے لئے بھی وکیل کیا جا سکتا ہے یعنی جو کام کوئی فرد کسی مجبوری کے تحت خود نہ کر سکے ، اس کے لئے ایک وکیل کر کے وہ کام اس وکیل کے سپرد کیا جا سکتا ہے بعینہ اللہجلَّ جَلَالَہ نے چودہ معصومین علیہ الصلوات والسلام کو اپنا وکیل قرار دیا ہے کیونکہ اس قادر ذات کے statusاور شان کی یہ مجبوری ہے کہ وہ کسی کے سامنے نہیں آ سکتا کسی کو بلاواسطہ اپنا تعارف نہیں کروا سکتا کسی کو بلا واسطہ کوئی چیز دے نہیں سکتا کسی سے کوئی چیز بلاواسطہ لے نہیں سکتا یہ سب کام اس کے سٹیٹس کے خلاف ہیں اس لئے قادر ذات نے اپنے وکیل مقررکئے ہیں جیسے کوئی سربراہ مملکت عدالت میں پیش ہونا اپنی توہین سمجھتا ہے اور کسی کو وکیل کر لیتا ہے اوروکالتاً پیش ہو کر اپنا کیس لڑواتا ہے اور وکیل کی کوئی بات اس کی ذاتی تصور نہیں کی جاتی بلکہ وہ جوکچھ کہتا ہے عین موکل کا بیان تصور کیا جاتا ہے اس لئے اللہ جلَّ جَلَالَہ کا انسانی شعور کی عدالت میں آنااور اپنی توحید و قدرت کے کیس کو pleadکرنا اسکی عظمت وشان کے خلاف تھا اسلئے اُس نے اپنی واحدانیت کو ثابت کرنے کے لئے 14معصومین کواپنا وکیل بنا کرپیش کیا اور جب بھی خالق لم یزل کی واحدانیت کو کسی نے چیلنج کیا ہے تو اس کا کیس بھی انہی چودہ معصومین نے ہی لڑا ہے چاہے ظاہر ہو کر یا باطن میں پوشیدہ رہ کرہر حال میں اللہ جلَّ جَلَالَہ کے وکیل یہی چودہ معصومین ہی رہے ہیں، لفظ وکیل پر میں پہلے بھی بہت کچھ کہہ چکا ہوں اب صرف اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ جلَّ جَلَالَہ کے ازلی وکیل یعنی شہنشاہ ِکربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنا وکیل بنا کر جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام کو کوفہ بھیجا، یہ وکیل صرف شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے وکیل نہیں تھے بلکہ چودہ پاک علیہم الصلوات والسلام کی وکالت کا عہدہ انہیں مل رہا تھا ،وہ وقت ایسا تھا گویا معاویہ ابن ابو سفیان کی طرف سے ایک لاکھ چوبیس ہزارانبیاء کی نبوت کو چیلنج کیا جا رہا تھایہی نہیں بلکہ خود اللہ کی واحدانیت کو بھی چیلنج کیا جا رہا تھا اور شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے اس کیس کا وکیل بنایا تھاجناب مسلم بن عقیل علیہ الصلوات والسلام کو، میں نے عرض کیا ہے وکیل وہ ہوتا ہے جسے اپنی مجبوری کی وجہ سے کوئی اپنے اختیارات سونپ دے اور جو کامیابی کا بھی ضامن ہو اور یہاں ایک لاکھ چوبیس ہزار کے وکیل بھی یہ تھے چودہ معصومین علیہ الصلوات والسلام کے وکیل بھی یہ تھے اور اللہجلَّ جَلَالَہ کے وکیل بھی یہی تھے اوروکیل کامیابی کا ضامن ہوتا ہے گویا ثابت ہوا کہ اللہ جلَّ جَلَالَہ کو اس کی واحدانیت کی ضمانت دینے والے چودہ پاک علیہ الصلوات والسلام کو ان کے عظیم مقصد کی کامیابی کی ضمانت دینے والے اور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کو نبوت و رسالت کی ضمانت دینے والے یہی جناب مسلم بن عقیلؐ تھے،یعنی جو اللہ جلَّ جَلَالَہ سمیت ہرنبی کو انکے مقصد کی کامیابی کی ضمانت دے اسے کہتے ہیں شہنشاہِ معظمعلیہ الصلوات والسلام کا وکیل،یہ کئی ابواب کی بات میں نے چند لائنوں میں سمیٹ دی ہے کیونکہ یہ سلسلہ مقتل کا ہے اس لئے یہاں فصائل پر میں زیادہ وقت نہیں لگانا چاہتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار