

Loading content...
وکیل کا مطلب ہے جس پر توکل کیا جاسکے ، بالفاظ دیگر جسکو اپنی مجبوری کی وجہ سے اپنے تمام اختیارات سونپ دیئے جائیں اور جو کامیابی کا ضامن ہو اسے بھی وکیل کہاجاتا ہے، یعنی اگر کوئی فرد اپنے کسی کام کو خود نہ کر سکے اور وہ کام کرنے سے مجبور ہواور مجبوری خواہ جسمانی ہو روحانی ہو یا Statusکی ہو یا کسی کمزوری کی وجہ سے ہو اور وہ مجبور آدمی کسی سے وہ کام کروائے تو اس کام کرنے والے کو وکیل کہتے ہیںیعنی وکل یکل کے اندر یہ مفہوم ہوتاہے کہ کسی مجبوری کی وجہ سے اپنا کام کسی اورکے سپرد کر دینا ،اسکی مثال ہمارے عدالتی نظام میں موجود ہے یعنی جو آدمی خود قانون سے نا آشنا ہوتا ہے وہ اپنا کیس تمام کوائف کے ساتھ کسی وکیل کے سپرد کر دیتا ہے آگے وکیل کی مرضی ہے کہ وہ اس کیس کو کس طرح لڑتا ہے ،یعنی اس کا سارا کیس وکیل کے ذمے ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار