

Loading content...
اس سے پہلے میں عرض کر رہا تھا کہ کوفیوں کے خطوط میں تسلسل کی وجہ یہ تھی کہ کوفہ میں70قبائل کو آباد کیا گیا تھا، زیاد بن سمیہ ملعون کے دور میں کوفہ پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے گئے تھے جس کی وجہ سے ایک عام کوفی بھی اموی حکومت کو نا پسند کرتا تھا مگر جس وقت یزید ملعون کی بیعت کی خبر کوفہ پہنچی توکوفہ کے تمام قبائل کے سرداروں نے مل کر جناب سلیمان بن صرد خزاعی کے گھر میٹنگ کی ، (R_58)اور فیصلہ کیا کہ ہمیں یزید ملعون کی بیعت نہیں کرنی چاہئے مگر یہاں یہ سوال پیدا ہواکہ پھرکس کی بیعت کی جائے ،اس سوال کے جواب میں کچھ لوگوں نے عبداللہ بن عمر کا نام لیا کہ اسے دعوت دی جائے ، کچھ نے عبداللہ ابن زبیر کا نام لیا مگر جناب سلمان صرد خزاعی نے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کا نام تجویز کیا اور کہا کہ یہ نواسۂ رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی ہیںاوران کا ساتھ دینے کے لئے شایدپورا عرب تیار بھی ہو جائے گا اور اُن کی حکومت بھی اسلام کے اصولوں کے عین مطابق قائم ہو گی یہ لفظ کافی لوگو ںکے لئے تکلیف دہ تھا کیونکہ اسلامی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی عیاشی، لوٹ مار ،قتل و غارت ، ڈاکہ زنی اور سارے نمبر دو کام ختم ہو جاتے اس لئے کچھ لوگوں نے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کو اپنے لئے خطرے کی گھنٹی سمجھا انہوں نے سارے مجمعے کے سامنے تو اظہار نہیں کیا مگر ان کی ہم مزاج حکومت صرف یزید ملعون کی تھی اس کے باوجود بھی انہوں نے سب کے ساتھ مل کر شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو خط لکھنے شروع کر دیئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار