

Loading content...
شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام کی پاک ہمشیرصلوات اللہ علیھا اپنے پاک سرتاج کے قریب آئیں اور سر جھکا کر عرض کیا سرتاج اگر اجازت ہو تو میں ایک بار پھر اپنے ان شہزادوں کو پیار کر لوں اجازت ملنے پر دونوں شہزادوں کو سینے سے لگا کر ایک بار پھرپیار کی حسرت مٹائی پھر ان کی چھوٹی چھوٹی انگلیاں پکڑ کر وارثؐ کے قریب آئیںاور سر جھکا کر عرض کیا سرتاج میرے یہ دونوں شہزادے بہت چھوٹے ہیں اور زمانے کے گرم و سرد سے نا آشنا بھی ہیں اور آج یہ جس سفر پر جا رہے ہیں یہ انتہائی دشوار سفر ہے پہلے تو انہیں ماں کے آنچل کا سایہ ہر وقت میسر تھا جو انہیں ہر گرم و سرد سے بچا لیتا تھا اس لئے میری گزارش کے کہ انہیں ہر وقت اپنے قریب رکھنا اپنے ساتھ سلانا ماں جیسا پیار دینا کیونکہ یہ پہلی بار ماں سے جدا ہو رہے ہیں اور ایک آخری التجا یہ بھی ہے کہ ہو سکے تو عید پر مجھے یہ پاک لعل ضرور ملوانا ،ہم سب آپ کے منتظر رہیں گے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار