

Loading content...
ان شہزادگان علیہ الصلوات والسلام کی دو بہنیں بھی تھیں جس وقت پاک بی بی صلوات اللہ علیھا اپنے شہزادوں کو یہ فرما رہیں تھیں اس وقت یہ دونوں بہنیںصلوات اللہ علیہن قریب آئیں اور اپنے بھائیوں کو ڈھیر سارا پیار کرنے کے بعد بھائیوں سے فرمانے لگیں کہ آپ کو تو پتہ ہے کہ بھائیوں کے بغیر بہنیں عید نہیں کیا کرتیں اور نہ ہی بہنوں کی عید ہوتی ہے کیونکہ ان کی زندگی میں تو بھائیوں کی خوشی سے ہی رنگ ہوتے ہیںآپ ہمارا پیار بھلا نہ دینا وہ روتے ہوئے بھائیوںکو وداع کر رہیں تھیں اور عید پر ہر حال میں گھر واپس آنے کی تاکید بھی فرما رہی تھیں،جس وقت روانگی کا وقت آیا تو جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے ایک ایک بیٹے کو ایسے وداع کیا جیسے آخری وداع کیا جاتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار