

Loading content...
15رمضان کی رات آہستہ آہستہ گزر رہی تھی پورا گھر بیدار تھا کیونکہ آدھی رات سے کچھ دیر بعد یہ مختصر قافلہ روانہ ہونے والا تھا ، روانگی کا وقت آ پہنچا تو پاک بی بی صلوات اللہ علیھا نے دونوں شہزادوں کو نئی پوشاک زیب تن کروائی ان کی زلفیں سنواریں پھر دونوں شہزادوں محمدؐ اور ابراہیمؐ علیہ الصلوات والسلام کو اپنی گود میں بٹھایا ایک زانو پر ایک شہزادے پاکؐ کو اور دوسرے پر دوسرے شہزادے پاکؐ کو بٹھا کر ان کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے فرمایا میرلعل دوران سفر ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا کہ سفر میں دکھ سکھ اور مشکلا ت تو آتی رہتی ہیں میرا لعل دکھ درد میںصبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوٹنے دینا اور کوفہ جا کر مجھے بھول نہ جانا عید بھی قریب آ رہی ہے عید تک میرے پاس واپس لوٹ آنا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار