

Loading content...
جس وقت رات ہوئی اور امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام حرم سرا میں تشریف لے آئے تو دونوں شہزادے اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کو ساتھ لے کر اور سفارش بنا کر اجازت کے لئے شہنشاہِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے سامنے آ کھڑے ہوئے ، شہنشاہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی نگاہ شہزادوںپر پڑی تو اُن کی آنکھوں میں سوال اور چہرے پر امید نظرآئی ، امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی آنکھیں نم ہو گئیں شہزادوں کو دیکھ کر فرمایا کہ لگتا ہے پاک والدہ کو سفارش بنا کر بابا پاک کے ساتھ جانے کی اجارت لینے آئے ہو ؟، شہزادوں نے سر جھکا دیئے ،پھر فرمایا چلو میرے پاس آؤ مجھ سے پیار لو تو پھر اجازت ہے ، شہزادے قریب آئے امام پاک علیہ الصلوات والسلام نے ایک ایک کو گلے سے لگایا پیار کیا، آنکھیں برسنے لگیں پھر فرمایا کہ آپ کم سن بھی ہیں اور سفر بھی دشوار ہے گھبرانا نہیںجہاں آپ نے جانا ہے عنقریب ہم بھی وہیں پہنچ جائیں گے، دوران سفر دکھ تکلیف آجاتے ہیں گھبرا نہ جانا ،اپنے شہنشاہ ماموں اور امام وقت علیہ الصلوات والسلام سے اجازت لے کر دونوں شہزادے بے انتہا خوش ہوئے پھر جلدی جلدی اپنے خیمے میں آئے والدہ پاک نے خیمے میں پہنچ کرایک بار پھردونوں شہزادوں کو پیار کیا پھر ان کی ضرورت کا سامان بھی تیار ہونے لگ گیا۔ (R_57)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار