

Loading content...
سامانِ سفرتیار ہو تا رہامعصوم شہزادوں نے ایک منٹ بھی جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کوآنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دیا بلکہ وہ جس طرف بھی جاتے یہ دونوں بھی ساتھ چل پڑتے ،جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام دیکھ رہے تھے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا تھا دونوں شہزادوں کے چہروں پر مایوسی آتی جا رہی تھی ، جناب مسلمعلیہ الصلوات والسلام نے ان دونوں کواپنے قریب بلا یا سینے سے لگایا پیار کیا پھر فرمایا میرے لعل نماز عشاء کے بعد جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام گھر اطہر میں تشریف لے جائیں تو آپ اپنی پاک والدہصلوات اللہ علیھا کو سفارش بنا کر اجازت کے لئے اُن کے پاس لے جانا اگر وہاں سے اجازت مل گئی تو پھر ہم آپ دونوں کوہر صورت میں اپنے ساتھ لے جائیں گے ،بابا پاکعلیہ الصلوات والسلام کا یہ فرمان سن کر شہزادوں کے دل کو کافی تسلی ہوئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار