

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے بھائی کی سفید ریش پر نگاہِ حسرت ڈالی،کچھ دیر سر جھکا کر بیٹھے رہے جناب مسلمعلیہ الصلوات والسلام کی نگاہیں تلاوتِ مصحف رخ میں مصروف رہیںکچھ دیر کے بعد امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے نگاہ اٹھائی اور فرمایا میرا ویر ! اھلِ کوفہ نے ہم پر اتمام حجت کر دی ہے اور اب ہمیں بھی اتمام حجت کے لئے کوفہ ضرور جانا پڑے گا اور اسکا انجام بھی ہمیں معلوم ہے مگرہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری نیابت میں کوفہ تشریف لے جائیں اور وہاں کے حالات سے ہمیں آگاہ فرمائیںپھر اس کے بعد ہم بھی وہاں آ جائیں گے منزل تو بے شک ہم دونوں بھائیوں کی ایک ہی ہے مگر منزل پر پہنچے گا کوئی پہلے اور کوئی بعد میں۔ (R_56)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار