

Loading content...
کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ اب ہم پر بھی واجب ہو گیا ہے کہ ہم بھی اتمامِ حجت کریں ، اس لئے اب ہمیں بھی کسی نہ کسی کو کوفہ بھیجنا پڑے گا ،یہ فرمانے کے بعد آپ خاموش ہو گئے،پھر کچھ دیر خاموش ہو کر بیٹھے رہے اور اس کے بعد ایک دم نگاہ اٹھائی اور خیمے میں موجود افراد پر یوں نگاہ فرمائی کہ جیسے کسی کو تلاش کر رہے ہوں ان کی نگاہِ تفحص کو دیکھتے ہوئے جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کے بڑے شہزادے جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے آگے بڑھ کر عرض کیا آقا کسے تلاش فرما رہے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار