

Loading content...
کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اپنے اصحاب اور پاک گھر کے افراد کی طرف نگاہ کی اور فرمایا کہ ان خطوط میں اہل کوفہ نے ہم پر حجت تمام کر دی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ ہم اپنی ہدایت کی غرض سے آپ کو کوفہ آنے کی زحمت دینا چاہتے ہیں اگر آپ کوفہ تشریف نہ لائے تو پھر ہم یزید ملعون کی بیعت قبول کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور کل جب اس گناہ کی باز پرس ہو گی تو ہم خالق کو جواب دیں گے کہ ہم نے تو آپ کے ازلی نمائندے کو کوفہ آنے دعوت دی تھی مگر وہ نہیں آئے تھے اس لئے ہم سے جو کچھ ہوا ہے یہ انہی کی وجہ سے ہوا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار