

Loading content...
14ماہِ رمضان المبارک 60ہجری 17جون 680عیسوی بدھ کا دن ہے مکہ کے گرمی میں دہکتے پہاڑوں کے درمیان مقام شعب امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام میں3شعبان سے ایک چھوٹا سا قافلہ ایک ماہ گیارہ دن سے قیام پذیرہے ، یہاں جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام کے دور کے چند مکانات موجود تھے جن میں پاک پردہ دارانِ توحید و رسالتصلوات اللہ علھین قیام پذیر تھے اورباقی تمام ہاشمی جوانوں کے لئے خیام لگائے گئے تھے ، اُ ن خیام کے قریب ایک خرگاہ یعنی ایسا خیمہ لگا ہوا تھا جس میں کافی لوگوں کی میٹنگ کی گنجائش تھی، اس میں قالین بچھا کر تکئے رکھے ہوئے تھے ، صدر مجلس کے مقام پرشہنشاہ ِ کائنات علیہ الصلوات والسلام ایک تکیے کے سہارے جلوہ افروز تھے اور اس میٹنگ کی صدارت فرما رہے تھے ان کے ساتھ خاندان بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے کچھ نوجوان بھی موجود تھے، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کا انداز ایسا تھا کہ جیسے کسی کا انتظار فرما رہے ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار