

Loading content...
میں نے دربار ولید کے واقعات میں پہلے عرض کیا تھا کہ جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام دربار میں تشریف لے گئے تو باقی جوانانِ بنی ہاشم کو باہر داخلی دروازے پر کھڑا کر گئے تھے،اس موقع پر جس وقت مروان ملعون نے غلط اشارہ کیا تو امام پاک علیہ الصلوات والسلام نے جواباً اس ملعون ازل کے ساتھ قدرے بلند اور سخت انداز میں کلام فرمایا تو جو ہاشمی جوان دربار کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے ان میں جناب غازی عباس علیہ الصلوات والسلام کے دائیں طرف جناب مسلم بن عقیل علیہ الصلوات والسلام عین امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام بن کر سامنے آئے تھے اور جس وقت ان خیبرشکن جوانوں نے ملکر نعرۂ تکبیر بلند کیا تھاتو ان کے نعرے کی گونج سے قصر دار الامارہ کی دیواریں لرز اٹھیں تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار