

Loading content...
میں اس جنگ کا مکمل احوال تو بیا ن نہیں کر سکتا بس اتنا عرض کروں گا کہ جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام کے ببر شیر نے جناب مالک اشتر کے شانے سے شانہ ملا کر دشمن کو پچھاڑا ، جناب محمد حنفیہعلیہ الصلوات والسلام اور جناب مالک اشتر علیہ السلام اور جناب مسلم بن عقیلعلیہ الصلوات والسلام جس وقت اجتماعی جنگ میں علم پاک لہرا کر دشمن کی فوج پر حملہ کرتے تو ایسا لگتا کہ جیسے فصل کاٹنے والے ایک تواتر سے فصل پر درانتی چلاتے ہیں اور گندم کے ایک بڑے حصے کو کاٹتے چلے جاتے ہیں ایسے لگتا تھا جیسے آگے بڑھنے اور سروں کی فصل کاٹنے کا مقابلہ لگا ہو کہ کون زیادہ جلدی کاٹتا ہے اور آگے نکلتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار